اسلامی احكام كی طرف خصوصی توجہ سے زمانہ غيبت میں انحراف سے بچا جا سكتا ہے

IQNA

اسلامی احكام كی طرف خصوصی توجہ سے زمانہ غيبت میں انحراف سے بچا جا سكتا ہے

15:47 - July 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2157493
ثقافت و ہنر گروپ : زامبيا میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير حجت الاسلام حسين صابری نے نيمہ شعبان كے پروگرام میں كہا : اسلامی احكام پر خصوصی توجہ زمانہ غيبت میں انحراف كا راستہ روكتی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق حجت الاسلام حسين صابری نے غيبت امام زمانہ ( عج ) كے موضوع كو ايك ديرينہ سنت قرار ديتے ہوئے حضرت موسی ( ع) كی بنی اسرائيل سے چاليس روزہ غيبت كی جانب بھی اشارہ كيا ۔
انہوں نے زمانہ غيبت میں مسلمانوں كی ذمہ داريوں پر روشنی ڈالتے ہوئے كہا كہ حضرت ولی عصر ( عج ) كے ظہور كے لیے دعا اس امر كی جانب ہمارا پہلا قدم ہے اور غيبت كبریٰ میں ہماری ذمہ داری علمائے دين كی طرف رجوع كرنا ہے ۔
828346
نظرات بینندگان
captcha