ملائشيا كے قرآنی مقابلوں كے دوران تيسرے سالانہ قرآن كريم سيمينار كا انعقاد

IQNA

ملائشيا كے قرآنی مقابلوں كے دوران تيسرے سالانہ قرآن كريم سيمينار كا انعقاد

16:26 - July 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2157816
بين الاقوامی گروپ : تيسرا سالانہ قرآن كريم سيمينار قرائت قرآن كے بين الاقوامی منصفين كی موجودگی میں ۲۱ جولائی بروز جمعرات كو ملائشيا كے دار الحكومت كوالالمپور میں شروع ہوا اور كل ۲۳ جولائی تك جاری رہے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے ملائشيا كی سركاری خبر رساں ايجنسی (bernama)، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ملائشيا كے ادارے برائے اسلامی ترقی (JAKIM) كے مدير عثمان مصطفی نے كہا : یہ قرآنی سيمينار ملائشيا كے دار الحكومت كوالالمپور كے اسلامی مركز میں جاری ہے اور اس میں ملائشيا كے تريپن ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے منصفين بھی شريك ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : اس سيمينار كا افتتاح ملائشيا كے وزير اعظم كے معاون محی الدين ياسين نے كيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ ملائشيا كے تريپن ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا افتتاح ۱۶ جولائی بروز ہفتہ كو ملائشيا كے بادشاہ نے كيا تھا ۔
829376
نظرات بینندگان
captcha