ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «diae» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ سيمينار دار الحديث الحسينیہ انسٹی ٹيوٹ اور مراكش كے ترجمہ قرآن كريم تحقيقاتی مركز كے زير اہتمام منعقد ہو گا اور اس میں دو بنيادی موضوعات " ترجمے اور اعجاز قرآن كريم كی تھيوری " كا جائزہ ليا جائے گا ۔
اس سيمينار میں شركت كے خواہشمند حضرات اپنے مقالات كا خلاصہ انگريزی میں تحرير كر كے ۱۵ ستمبر ۲۰۱۱ء تك ادارے كے ای ميل ایڈريس Qurantranslation@hotmail.fr پر ارسال كریں ۔
831237