كربلا ؛ استاد احمد نعينع كی خصوصی شركت كے ساتھ انس با قرآن كے حوالے سے محفل كا انعقاد

IQNA

كربلا ؛ استاد احمد نعينع كی خصوصی شركت كے ساتھ انس با قرآن كے حوالے سے محفل كا انعقاد

21:57 - August 08, 2011
خبر کا کوڈ: 2167455
بين الاقوامی گروپ : آستان مقدس امام حسين ( ع) اور حضرت عباس ( ع) میں ختم قرآن كريم كی غرض سے منعقد ہونے والی محافل كا سلسلہ سات اگست كو بين الاقوامی مصری قاری احمد احمد نعنيع كی خصوصی شركت كے ساتھ اگلے مرحلے میں داخل ہو گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ نون كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ معروف عراقی قاری سيد جعفر الشامی نے ايكنا نيوز ايجنسی كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس بارے كہا : ختم قرآن كے سلسلے میں یہ نشستیں پورے ماہ رمضان كے دوران قرآن كريم كے ختم كی غرض سے آستان مقدس امام حسين ( ع) اور حضرت عباس ( ع) كے زير اہتمام منعقد كی جا رہی ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : مزارات مقدسہ پر اس قسم كی محافل كے انعقاد سے اتحاد بين المسلمين كا عملی مظاہرہ ديكھنے میں آ رہا ہے ۔
839301
نظرات بینندگان
captcha