انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش میں "رضوان ۲ " نامی سافٹ وئير پيش كر ديا گيا

IQNA

انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش میں "رضوان ۲ " نامی سافٹ وئير پيش كر ديا گيا

19:59 - August 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2168702
بين الاقوامی گروپ : انيسویں بين الاقوامی قرآنی كريم نمائش میں قرآنی سافٹ وئير " رضوان ۲ " شائقين كے لیے دستياب ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش كے ہال سے رپورٹ دی ہے كہ یہ سافٹ وئير اسلامی معارف اور علوم قرآنی پر مشتمل ہے كہ جو انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش میں پيش كيا گيا ہے ۔
قرآن مجيد كا آڈيو ترجمہ سماواتی كی آواز كے ساتھ ، حروف كے مخارج كی تعليم ، نغمات قرآنی ، ناظرہ و تجويد كی تعليم ، موضوعاتی لغت ، قرآنی كلمات كی لغت ، الفاظ كی فہرست ، قرآن مجيد كے حفظ كی تعليم ، بين الاقوامی قراء كی گروہی تلاوتیں ، نہج البلاغہ كا كامل متن انگريزی اور فارسی آڈيو ترجمے كے ہمراہ اور صحيفہ سجادیہ كا كامل متن انگريزی اور فارسی ترجمے كے ہمراہ اس سافٹ وئير میں شامل كے گئے ہیں۔
840033
نظرات بینندگان
captcha