ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے ملائشيا كی خبر رساں ايجنسی (Bernama) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس مرحلے میں ملائشيا ، يمن اور مراكش كے تين قاری باہمی مقابلہ كریں گے ۔
ان مقابلوں كے فائنل راؤنڈ میں كواليفائی كرنے والے ملائشيا كے ۱۲ سالہ قاری «نوروسياما تقيه نورالنجمی» ۲۴ اگست كو دوحہ كے لیے روانہ ہو گئے ہیں ۔
بچوں كے ساتھ مخصوص قرائت قران كے مقابلے ہر سال وزارت اوقاف و امور اسلامی اور الجزيرہ ٹيلی وژن چينل كے زير اہتمام منعقد ہوتے ہیں ۔
ان مقابلوں كے فائنل راؤنڈ كو براہ راست الجزيرہ ٹيلی وژن چينل سے نشر كيا جائے گا ۔
844298