آيت اللہ عيسی قاسم نے بحرين كے پارليمانی انتخابات كا بائيكاٹ كر ديا

IQNA

آيت اللہ عيسی قاسم نے بحرين كے پارليمانی انتخابات كا بائيكاٹ كر ديا

17:26 - August 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2174105
بين الاقوامی گروپ : بحرينی شيعوں كے رہبر آيت اللہ شيخ عيسی قاسم نے ۱۹ اگست كو نماز جمعہ كے خطبوں میں پارليمانی مڈ ٹرم اليكشن كے بائيكاٹ كا اعلان كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے لبنان سے نكلنے والے اخبار روزنامہ الانتقاد كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آيت اللہ عيسی قاسم نے بحرين كے علاقے الدراز میں كچھ جماعتوں كی جانب سے مستقبل قريب میں ہونے والے پارليمانی انتخابات كے بائيكاٹ كی تجويز كی تائيد كرتے ہوئے كہا ہے : آل خليفہ كی جانب سے ايسی پارليمنٹ تشكيل دينے كی كوششوں سے بحران سنگين تر ہوتا چلاجائے گا اور ملكی صورتحال بھی كنٹرول سے باہر ہو جائے گی ۔
شيخ عيسی قاسم نے واضح كيا : ان انتخابات میں كوئی شخص اميدوار نہیں بنے گا پس اگر كوئی اميدوار كے طور پر سامنے آيا تو اگر وہ سركاری طور پر نامزد نہ ہو تب بھی عوام كا نمائندہ نہیں ہو گا ۔
846482
نظرات بینندگان
captcha