ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «OIC»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كے سربراہ اكمل الدين احسان اوغلو نے كہا : ماہ رمضان مسلمانوں كے لیے تزكیہ نفس و روح كا مہينہ ہے اور اگرچہ بعض مسلمان ان دنوں میں عيد فطر منانے كی تياری كر رہے ہیں ليكن دنيا كے مختلف ممالك میں بہت سے مسلمان سختی و مشكلات كا بھی سامنا كر رہے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : ان دنوں ليبيا كے عوام اپنے ملك كی صورتحال معمول پر لانے كے لیے سخت جدو جہد میں مصروف ہیں جبكہ صومالیہ اور كچھ افريقی ممالك میں لوگ قحط كا شكار ہیں اور زندگی كی بنيادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں ۔
851828