لبنان ؛ "مركز تحقيقات برائے اسلامی افكار و ثقافت " كے دو آثار كی اشاعت

IQNA

لبنان ؛ "مركز تحقيقات برائے اسلامی افكار و ثقافت " كے دو آثار كی اشاعت

19:50 - September 15, 2011
خبر کا کوڈ: 2187795
بين الاقوامی گروپ : "مركز تحقيقات برائے اسلامی افكار و ثقافت " كے عربی زبان میں ترجمہ شدہ دو آثار لبنان میں زيور طبع سے آراستہ كر دئیے گئے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے "مركز تحقيقات برائے اسلامی افكار و ثقافت " كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ "مركز تحقيقات برائے اسلامی افكار و ثقافت " كے شعبہ ترجمہ و نشر كے مدير سياوش نادری فارسانی نے اس خبر كے ضمن میں كہا : ان آثار میں سے ايك حجت الاسلام و المسلمين علی اكبر رشاد كی تاليف فلسفہ دين ہے كہ جس كا ترجمہ موسی ظاھر نے انجام ديا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : استاد مجتبی تہرانی كی چار جلدوں پر مشتمل تاليف "اخلاق الٰہی" عربی زبان كے قالب میں ڈھالی جانے والی دوسری كتاب ہے كہ جس كے مترجم شيخ ضياء الدين خزرجی ہیں اور اسے الغدير پبلشرز كے تعاون سے شايع كيا گيا ہے ۔
859934
نظرات بینندگان
captcha