"اسلامك سولائزيشن يونيوسٹی " لبنان كی جانب سے دو عراقی حفاظ كے لیے خصوصی انعام

IQNA

"اسلامك سولائزيشن يونيوسٹی " لبنان كی جانب سے دو عراقی حفاظ كے لیے خصوصی انعام

19:54 - September 15, 2011
خبر کا کوڈ: 2187799
بين الاقوامی گروپ : لبنان كی "اسلامك سولائزيشن يونيورسٹی" نے اپنا خصوصی انعام كہ جو پی ايچ ڈی كی اعزازی ڈگری ہے ؛ عراق كے دو حفاظ كرام كو ہدیہ كر ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق عراق كے دو حفاظ قرآن ماہ رمضان كے قرآنی پروگرامز میں شركت كے بعد كہ جو لبنان كی مساجد اور امام بارگاہوں میں منعقد كیے گئے تھے ؛ "انٹرنيشنل اسلامك سولائزيشن يونيورسٹی " كی اعزازی ڈاكٹریٹ ڈگری كے مستحق قرار پائے ۔
قابل ذكر ہے كہ يونيوسٹی نے منتظر المنصوری اورمحمد باقر المنصوری كے اعزاز میں ايك خصوصی تقريب منعقد كی كہ جس میں عراق اور الجزائر كے سفيروں سميت متعدد مسلمان علماء بھی شريك تھے اور اس تقريب كے دوران حاضرين نے حفاظ سے مختلف سوالات بھی كیے كہ جن كے مكمل جواب دينے كے بعد دونوں حفاظ كو ڈاكٹریٹ كی مسلمہ اعزازی ڈگری سے نوازا گيا ۔
859861
نظرات بینندگان
captcha