ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الاھرام " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايك ذمہ دار عدالتی كاركن نے اس حوالے سے دعوٰی كيا : گرفتار افراد سے تحقيقات كی روشنی میں پتہ چلتا ہے كہ اسرائيلی سفارت خانے كی تسخير كا واقعہ ايك اوباش گروہ كی كاروائی تھی كہ جنہیں ايك دولت مند شخص نے اجرت دے كر یہ كام كروايا تھا (!)
مصری تجزیہ نگاروں نے فوجی شورٰی كے موقف كو مبارك كی پاليسيوں كے مشابہ قرار ديا ہے كہ جو مصر اور فلسطين كے لوگوں كی جانوں كے عوض بھی صیہونی حكومت سے تعلقات متاثر كرنے كے حق میں نہیں تھا ۔
863772