ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «tunisie-radio»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ بين الاقوامی سيمينار تيونس كی انجمن تسامح (LTT) كے زير اہتمام سعودی عرب ، مصر ، تركيی ، قطر ، اسلامی جمہوریہ ايران ، گامبيا اور تيونس كے نمائندگان كی موجودگی میں منعقد ہوا ۔
انجمن كے سربراہ صلاح الدين مصری نے افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا : انجمن نے اپنی تاسيس كے وقت سے ہی كوشش كی ہے كہ اپنے شہريوں كے درميان امن و آشتی اور چشم پوشی كو فروغ دے چونكہ تيونس كے عوام كو ان نازك حالات میں قومی يكجہتی كی سب سے زيادہ ضرورت ہے ۔
868308