ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق ہفتہ ثقافت كی مناسبت سے خصوصی تقريبات ۳ اكتوبر تا ۷ اكتوبر وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی كے تعاون سے آذر بائيجان كے دار الحكومت باكو كے علاوہ گنجہ شہر میں بھی منعقد كی جائیں گی ۔
آذر بائيجان میں ہفتہ ثقافت منائے جانے كا ہدف ايران اور آذر بائيجان كے درميان گہرے ثقافتی اور تاريخی تعلقات سے فائدہ اٹھانا ہے تاكہ دونوں ممالك كے تعلقات زيادہ سے زيادہ مستحكم ہو سكیں ۔
قابل ذكر ہے كہ اس ہفتے كی مناسبت سے ايرانی وزير فرہنگ و ارشاد اسلامی كی قيادت میں ايك اعلٰی وفد بھی آذر بائيجان كے حكام سے بات چيت كرے گا ۔
868635