ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عراقی پارليمنٹ كے سربراہ نے پانچویں بين الاقوامی حمايت از فلسطين كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے اسلامی يونين اور اسلامی بازار كی تشكيل كا مطالبہ كيا تاكہ اس طريقے سے اسلامی ممالك دنيا میں اپنے فيصلے خود كر سكیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : یہ امر معقول نہیں ہے كہ ہم صرف تماشائيوں كی طرح بیٹھ جائیں اور اجنبی ہمارے خطے كی سرنوشت مشخص كریں ۔
عراقی پارليمنٹ كے اسپيكر نے آخر میں اميد ظاہر كی كہ فلسطينيوں كی جلد كاميابی كے لیے كانفرنس كے اختتام پر ايك مناسب قرارداد منظور كی جائے گی ۔
870902