تيونس كی وزارت اوقاف كی جانب سے دينی اصولوں كے احترام كی اپيل

IQNA

تيونس كی وزارت اوقاف كی جانب سے دينی اصولوں كے احترام كی اپيل

19:39 - October 12, 2011
خبر کا کوڈ: 2203988
بين الاقوامی گروپ : تيونس كی وزارت اوقاف و امور اسلامی نے ۱۰ اكتوبر كو ايك بيان صادر كر كے ہم وطنوں سے اپيل كی ہے كہ دينی اصولوں پر كاربند رہیں اور اسلامی تعليمات كا احترام كریں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «businessnews»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تيونس كے مسلمان شہريوں نے "نسمہ" ٹيلی وژن چينل سے اسلام مخالف فلم ريليز ہونے كے بعد وزارت اوقاف كے دفتر كے سامنے احتجاجی مظاہرہ كيا جس پر وزارت اوقاف و امور اسلامی نے عوام سے پر امن رہنے كی اپيل كرتے ہوئے ملك كے ذرائع ابلاغ اور میڈيا سے مطالبہ كيا كہ اسلامی قوانين كا احترام كریں اور كشيدگی كی فضا ايجاد كرنے سے قطعی پرہيز كریں ۔
اس بيان كے آخر میں زور ديا گيا ہے : كشيدگی جمہوريت اور مہذب معاشرے كے اصولوں سے متصادم ہے لذا ہر قسم كا اشتعال انگيز اقدام قابل مذمت ہے ۔
877616
نظرات بینندگان
captcha