ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے روزنامہ «Pleasanton Weekly»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس نمائش میں پاكستان، هندوستان، افغانستان، ايران، عراق، شام ، چين، يورپ، افريقا اور امريكا سے تعلق ركھنے والے ہنرمندوں كے آثار پيش كیے گئے ہیں ۔
نمائش ہنر اسلامی امريكا كی ركن اور نمائش كی مسئول نبيلہ سجاد نے بتايا: "ميراث قرآن ہنری نمائش " اسلامی ہنر كی خصوصيات اور صلاحيتوں كو اجاگر كرنے كی غرض سے منعقد كی گئی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس نمائش میں ۴۱ ہنرمندوں نے اپنے ۷۵ فن پاروں میں قرآن كريم كی آيات كو انتہائی خوبصورتی سے پيش كيا ہے ۔
877607