اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی جانب سے كتاب " اسلامی بيداری" شايع كر دی گئی

IQNA

اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی جانب سے كتاب " اسلامی بيداری" شايع كر دی گئی

19:38 - October 12, 2011
خبر کا کوڈ: 2203992
ثقافت و ہنر گروپ : كتاب "اسلامی بيداری ، مشرق وسطٰی میں سياسی اور جغرافيائی تبديلی " اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن شعبہ تحقيق كے زير اہتمام فارسی ، عربی اور انگريزی زبانوں میں شايع كر دی گئی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق كتاب "اسلامی بيداری" اسلامی جمہوریہ ايران كے بانی حضرت امام خمينی (رہ) كی برسی كے موقع پر منعقد ہونے والی بين الاقوامی اسلامی كانفرنس میں پيش كردہ مقالات كا مجموعہ ہے ۔
اس كتاب كی ترتيب و تدوين كا كام اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن شعبہ تحقيق كے ڈپٹی دھشيری نے انجام ديا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ كتاب "اسلامی بيداری ، مشرق وسطٰی میں سياسی ، جغرافيائی اور ثقافتی تبديلی " ۱۷۶ صفحات پر مشتمل ہے اور اسے الھدی انٹرنيشنل پبليكيشنز نے شايع كيا ہے ۔
877906
نظرات بینندگان
captcha