ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق ۱۵ اكتوبر كو منعقد ہونے والے اس فيسٹيول میں ساٹھ ممالك كے طلبہ نے شركت كر كے اپنی ثقافت و تمدن كا تعارف پيش كيا ۔
نمائش میں ايرانی اسٹال پر ہينڈی كرافٹ ، ايران كی قابل ديد تاريخی تصويریں اور كتابیں ، چينی زبان میں شايع شدہ خصوصی شمارے كے ۵۰۰ نسخے اور انگريزی مجلے "لوك وی" كے ۳۰۰ نسخوں كے علاوہ ديگر نادر اشياء بھی پيش كی گئی تھیں ۔
قابل ذكر ہے كہ «جياتونگ» يونيورسٹی كا سنگ بنياد ۱۸۹۶ء میں نان يانگ پبلك سكول كے نام پر ركھا گيا تھا كہ جس میں آج انجينئرنگ كی اعلٰی تعليمی ڈگری پی ايچ ڈی بھی دی جا رہی ہے ۔
883009