ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «atlasinfo»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فرانس كی وزارت خرجہ كے ترجمان نے ملكی ذرائع ابلاغ سے بات چيت كرتے ہوئے كہا: اس بروشر كو اپ لوڈ كرنے كا ہدف حج كا ارادہ ركھنے والے مسلمان ہم وطنوں كو ضروری حج معلومات فراہم كرنا ہے ۔
فرانسيسی وزارت خارجہ كے ترجمان نے گفتگو كے دوسرے حصے میں واضح كيا : ان بروشرز میں معلومات عامہ كے علاوہ طبی معلومات اور حفاظتی ٹيكوں كی تفصيلات بھی موجود ہیں جو عازمين حج كو سعودیہ روانگی سے چند روز قبل لگائے جاتے ہیں ۔
882070