سياسی گروپ : رہبر معظم نے مسعود بارزانی كے ساتھ ملاقات كے دوران اس امر پر زور ديا : عراق كے تمام مذاہب اور قوموں كی جانب سے امريكی دباؤ كے مقابلے میں اظہار يكجہتی اور قابض فوجيوں كے لیے عدالتی استثنا كی بيك زبان مخالفت كہ جس سے آخركار امريكہ عراق سے نكلنے پر مجبور ہو گيا ہے ، عراقی تاريخ كا ايك سنہرا باب ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے رہبر معظم كی اطلاع رساں ويب سایٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حضرت آیۃ اللہ خامنہ ای نے آج صبح عراقی صوبے كردستان كے سربراہ جناب مسعودبارزانی كے ساتھ ملاقات میں كہا : عراق پر امريكہ كے فوجی اور سياسی دباؤ كے باوجود تمام عراقيوں منجملہ عرب ، شيعہ اور اہل سنت نے امريكہ كو مسترد كر ديا كہ جو ايك انتہائی اہم امر ہے ۔
انہوں نے زور دے كر كہا : اسلامی جمہوریہ ايران متحد اور مستحكم عراق كی حمايت جاری ركھے گا اور اس بات كی اشد ضرورت ہے كہ ملك میں موجود خرابيوں كو جلد از جلد برطرف كيا جائے تاكہ عراق اپنی عظمت رفتہ كو حاصل كر سكے ۔
889940