اسلامی تعاون تنظيم كا مصر كی صورتحال پر اظہار تشويش

IQNA

اسلامی تعاون تنظيم كا مصر كی صورتحال پر اظہار تشويش

23:36 - November 25, 2011
خبر کا کوڈ: 2228568
بين الاقوامی گروپ : اسلامی تعاون تنظيم كے سربراہ اكمل الدين احسان اوغلو نے ايك بيان میں مصر كی بحرانی صورتحال اور عام شہريوں كے قتل پر اظہار تشويش كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «oic-oci»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل نے شہدا كے اہل خانہ كے ساتھ تعزيت كے ضمن میں زخميوں كی جلد از جلد صحتيابی كی اميد ظاہر كی اور اس كے ساتھ ساتھ مصر كی تمام سياسی جماعتوں كو اس نازك تاريخی موڑ پر اپنی ذمہ دارياں پوری كرنے كی دعوت دی ۔
اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل نے پارليمانی انتخابات كے بروقت انعقاد كے ساتھ ساتھ تمام جماعتوں اور گروہوں كے حقوق كا خيال ركھنے كی ضرورت پر بھی زور ديا ۔
904828
نظرات بینندگان
captcha