ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل نے مجمع سيد الشھداء بيروت میں مجلس عزا سے خطاب كرتے ہوئے كہا : رفيق حريری قتل كيس بين الاقوامی عدالت ايك غير قانونی عدالت ہے كہ جو امريكہ اور اسرائيل كے مفادات كا تحفظ كر رہی ہے لذا ہم اس عدالت كے لیے كسی قسم كے بجٹ كی منظوری يا اس كے ساتھ تعاون كی بھرپور مخالفت كرتے ہیں ۔
909360