ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ شرق و جنوب شرق ايشيا كی رپورٹ كے مطابق یہ اليكٹرونك مجلہ تھائی مسلمانوں كے خبری گروہ (MuslimThai) كے زير اہتمام ملك میں شايع كر ديا گيا ہے ۔
یہ اليكٹرونك مجلہ ۳۲ صفحات میں شايع كيا گيا ہے اور قارئين كے لیے بالكل مفت آن لائن پيش كيا گيا ہے جبكہ مجلہ تحرير كرنے والوں نے اس كی آن لائن اشاعت كا ہدف وقت میں بچت اور سرعت عمل بتايا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ قارئين مجلے كا مطالعہ كرنے كے لیے اس كی ويب سایٹ http://issuu.com/halal.life.mag/docs/halal_life_07 كا وزٹ كر سكتے ہیں ۔
915710