ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «OIC»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ احسان اوغلو نے اسلامی وزرائے ثقافت اجلاس منعقدہ الجزائر میں كہا : عالم اسلام كے ثقافتی مسائل كا جائزہ اسرائيل كی جانب سے فلسطينی علاقوں پر قبضہ كر كے ان كی ثقافتی حيثيت بدلنے ، مسجداقصی كے نيچے كھدائی اور مساجد و مقدس مقامت كی بے حرمتی پر خصوصی توجہ كے بغير فائدہ مند اور نتيجہ خيز ثابت نہیں ہو گا ۔
احسان اوغلو نے اجلاس میں يورپ ،امريكہ اور ذرائع ابلاغ میں اسلام فوبيا كی ترويج كا مقابلہ كرنے كی ضرورت پر بھی زور ديا ۔
918826