سيد حسن نصر اللہ كا مشرق وسطی كے حالات پر تفصيلی تبصرہ

IQNA

سيد حسن نصر اللہ كا مشرق وسطی كے حالات پر تفصيلی تبصرہ

21:29 - December 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2243071
بين الاقوامی گروپ : حزب ملی آزاد لبنان اور حزب اللہ كے سربراہان كی ملاقات میں خطے كی صورتحال اور لبنان كے داخلی مسائل پر تفصيل سے تبادلہ خيال كيا گيا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل نے حزب ملی آزاد لبنان كے سربراہ ميشل عون كے ساتھ ملاقات كے دوران خطے كی صورتحال اور داخلی امور پر تبادلہ خيال كيا ۔
اس ملاقات میں لبنان كے وزير توانائی جبران باسيل اور حزب اللہ كے مسئولين حسين الخليل اور وفيق الصفا نے بھی شركت كی اور اس كے دوران حزب ملی آزاد كی سرگرميوں پر ايك رپورٹ بھی پيش كی گئی ۔
دونوں رہنماؤں نے لبنان كے استحكام كی خاطر مختلف درپيش مسائل میں ايك دوسرے كے ساتھ مكمل تعاون كا يقين دلايا ۔
920135
نظرات بینندگان
captcha