قرآن كريم كے تركی مترجم رسول اسماعيل زادہ نے كل ۲۰ دسمبر كو ترجمہ غير فارسی قرآن كريم كے عنوان سے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ہیڈ آفس میں منعقدہ نشست سے خطاب كرتے ہوئے كہا : قرآن كريم كے تركی تراجم پہلے پہل روش مفہوم كے تحت تھے اور آج یہ ترجمہ ارتقائی مراحل طے كر كے ماڈرن تحت اللفظی روش تك جا پہنچا ہے كہ جس میں كسی بھی كلمے كا ترجمے میں حذف و اضافہ نہیں كيا جاتا جبكہ ادبی سبك كو بھی جوں كا توں باقی ركھا جاتا ہے ۔
اس نشست میں معصومہ يزدان پناہ نے كہا : میں تيس سال تك امور قرآنی میں تجربہ ركھنے كے باوجود ابھی تك یہ دعوی نہیں كر سكتی كہ میں نے بسم اللہ كا ترجمہ كامل كر ليا ہے ۔
919910