ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے پارليمنٹ كے "ادارہ اخبار و گروہی ذرائع ابلاغ" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لاريجانی نے اپنے پيغام میں كہا : حضرت مسيح علیہ السلام كی تاريخ انتھك جدوجہد ، عدالت قائم كرنے كی دعوت ، روحانيت كی ترويج اور لغزشوں سے پرہيز كی دعوت سے مملو و پر ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : آج دنيا كے مختلف ممالك میں عوامی احتجاجات ، استعماری و آمرانہ حكومتوں اور غير خدائی نظريات كی ناكامی كا واضح ثبوت ہیں اور عصر حاضر كا انسان ان درپيش حالات سے بخوبی یہ امر سمجھ سكتا ہے كہ صرف الہی تعليمات كے سائے میں ہی دينی و دنيوی كاميابی ممكن ہے ۔
920378