شيعان اہل بيت (ع) كی جانب سے اربعين كے موقع پر عزاداری كا انعقاد

IQNA

شيعان اہل بيت (ع) كی جانب سے اربعين كے موقع پر عزاداری كا انعقاد

22:14 - January 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2256558
بين الاقوامی گروپ : بھارتی صوبے اتر پرديش كے شہر لكھنؤ اور اسی طرح تھائی لينڈ كے مختلف شہروں میں بھی چہلم امام حسين (ع) كی مناسبت سے مجالس عزا اور ماتمی جلوس منعقد كیے جائیں گے.
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ غرب و جنوب غرب ايشيا كی رپورٹ كے مطابق لكھنؤ كی مسجد "بلقيس جہاں " كے زير اہتمام آج 14 جنوری بعد از نماز مغربين چہلم امام حسين (ع) كی مناسبت سے مجلس عزا اور ماتم رات 12 بجے تك جاری رہے گا .
اس موقع پر كلچرل انسٹی ٹيوٹ كے ڈائريكٹر اور سربراہ حجت الاسلام احتشام حسن، خطاب كریں گے كہ جس كے بعد نوحہ خوانی اور ماتم داری بھی ہوگی۔
قابل ذكر ہے كہ تھائی لينڈ میں چہلم امام حسين (ع) كی مناسبت سے پروگرام ايرانی قونصلیٹ كے زير اہتمام منعقد كیے جائیں گے .
934220
نظرات بینندگان
captcha