تيونس ؛ اسلامی بيداری كا ايك سال اور در پيش مشكلات

IQNA

تيونس ؛ اسلامی بيداری كا ايك سال اور در پيش مشكلات

23:56 - January 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2258139
بين الاقوامی گروپ : معزول تيونسی آمر "زين العابدين بن علی" كی جانب سے مظاہرين كے قتل عام كا حكم ماننے سے تيونسی فوج كے انكار اوربن علی كے سعودی عرب فرار كا ايك سال مكمل ہونے پر تيونسی مسلمان اب حقيقی آزادی كو آمريت كی باقيات كے سائے میں تجربہ كرتے ہوئے زندگی كی مشكلات سے نبرد آزما ہیں۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق تيونس كے سابقہ آمرنے اس ملك كے مسلمان عوام پر بے تحاشا ظلم و ستم روا ركھا ہے جبكہ دوسری جانب اس ملك میں ہونے والے پہلے انتخابات كے نتائج تيونسی عوام كی يورپين طرز زندگی سے بيزاری كا ثبوت دے رہے ہیں ۔ انتخابات میں عوام كا "راشد الغنوشی" كی قيادت میں قائم اسلامی جماعت " النہضہ" كو ووٹ دينے سے ان كے اسلامی طرز تفكر كی نشاندہی ہوتی ہے اور یہی وہ چيز ہے كہ جس سے يورپ اور تيونس كے شمال میں واقع ممالك پريشان ہیں ۔
935318
نظرات بینندگان
captcha