ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «GulfTimes» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی اخلاقيات اور قانون سازی میں تحقيق كے بين الاقوامی مركزكا قيام نظرياتی فريم ورك كے ساتھ عملی نمونوں كو پيش كرنے كی غرض سے عمل میں لايا گيا ہے ۔
قطر اسلامك سٹڈيز كالج سے منسلك اس بين الاقوامی مركز نے گزشتہ روز "اسلامی اخلاقيات كے اصول" كے موضوع پر ايك روزہ كانفرنس كے انعقاد سے اپنی سرگرميوں كا آغاز كر ديا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس كانفرنس میں دنيا كے ممتاز دانشوروں اور علماء نے ماحوليات،معاشيات ، تعليم ، ھنر ، حياتيات اور میڈيكل جيسے مختلف شعبوں میں اسلامی اخلاقيات كے اصولوں پر تبادلہ خيال كيا ۔
935705