قرآن كی بے حرمتی پر جامع الازہر كا امريكی افواج كے افغانستان سے اخراج كا مطالبہ

IQNA

قرآن كی بے حرمتی پر جامع الازہر كا امريكی افواج كے افغانستان سے اخراج كا مطالبہ

0:01 - February 29, 2012
خبر کا کوڈ: 2282778
بين الاقوامی گروپ: شيخ الازہر احمد الطيب نے 27 فروری 2012 كو ايك بيانیہ میں كہا ہے ہم افغانستان میں قرآن مجيد كی بے حرمتی كی مذمت كرتے ہیں اور مطالبہ كرتے ہیں كہ غاصب افواج افغانستان سے نكل جائیں۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "lexpressiondz"نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے گذشتہ روز شيخ الازہر احمد الطيب نے اپنے بيانیہ میں افغانستان كے بگرام ائير بيس پر امريكی فوجيوں كے ہاتھوں قرآن پاك كی بے حرمتی كو وحشيانہ اقدام قرار ديا ہے اور امريكی حكام سے مطالبہ كيا ہے كہ جلد از جلد افغانستان سے اپنی افواج كو نكال لیں۔
انہوں نے تاكيد كی قرآن كريم كی توہين قابل قبول نہیں ہے اور اس طرح كے اقدامات كے مقابل خاموش نہیں رہیں گے كوئی مسلمان اللہ پاك كی كلام كی بے حرمتی برداشت نہیں كرسكتا۔
شيخ الازہر نے كہا افغانستان سے غاصب امريكی افواج كے اخراج سے ہی ملك میں امن برقرار ہوگا۔
961897
نظرات بینندگان
captcha