ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) "ISOC"سے نقل كيا ہے كہ یہ مقابلے يونين آف اسلامك اسٹوڈنٹ ايسوسی ايشن "FOSIS"منعقد كراتی ہے۔ ہر سال پورے برطانیہ سے مسلمان بچے اور بچياں ان مقابلوں میں شركت كرتے ہیں۔
اسی طرح كے مقابلوں كا مقصد مسلمان طلاب میں قرآن سے زيادہ محبت اور مفاہيم كو بہتر طور پر سمجھنا ہے۔ ان مقابلوں كا پچھلا دور مئی/ جون میں ويلز كی كارڈف يونيورسٹی میں منعقد ہواتھا۔
جس میں حفظ كے مقابلوں میں 30 ویں پارہ ،سورہ فاتحہ سے سورہ انعام تك كے سوروں میں جوانوں نے شركت كی تھی اور قرائت میں رحمن ، حشر، ملك وغيرہ كی سورتوں پر جوانوں كے درميان مقابلے ہوئے ۔
ياد رہے كہ 1963 سے یہ اسلامك سٹوڈنٹ يونين قرآنی سرگرميوں میں مشغول ہے۔
962384