ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق یہ بين الاقوامی كانفرنس "الصدر تحريك" كے رہنما "سيد مقتدی الصدر" كی نظارت میں عراق اور مخلتف اسلامی ممالك كی متعدد شخصيات كی شرکت کے ہمراہ نجف اشرف میں منعقد كی جا رہی ہے ۔
اسی سلسلے میں عراق سے ايك وفد لبنان كا دورہ كر رہا ہے جو اہل سنت ، اہل تشيع اور درزيوں كی معروف دينی و سياسی شخصيات كے ساتھ مذاكرات اور ان كو بين الاقوامی كانفرنس میں شركت كے لیے دعوت دے گا۔
واضح رہے كہ لبنان كا دورہ كرنے والا یہ عراقی وفد لبنان كی شيعہ اسلامی كونسل كے نائب صدر "عبدالامير قبلان"، مارونی مسيحيوں كے بشپ "بشارہ بطرس الراعی" ، لبنان کی "يسوعی" يونيورسٹی كے وائس چانسلر "سليم دكاش" سے ملاقات اور سركاری طور پر كانفرنس میں شركت كی دعوت دے گا۔
960612