ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "elmoudjahid"نیٹ ورك سے نقل كيا ہے معروف الجزائری نژاد فلم ساز راضیہ ابوالمعالی نے الجزائر ٹيلی ويژن كے آرڈر پر آسٹريا میں ڈاكو منٹری فلم بنائی ہے جس كا نام "مسلمان موزارٹ كی سرزمين پر" ہے۔ موزارٹ آسٹريا كا معروف موسيقار تھا۔
اس ڈاكومنٹری فلم میں آسٹريا میں مسلمانوں كے شہری حقوق، يورپ میں اسلام كی موقعيت، اسلام فوبيا سے نمٹنے كے طريقے، آسٹريا كی عوام كا مسلمانوں كے بارے میں نقطہ نظر وغيرہ جيسے موضوعات پر گفتگو ہوئی ہے۔
يورپ میں آسٹريا پہلا ملك ہے جس میں اسلام كو ملك كا باقاعدہ سركاری مذہب قرار ديا گيا ہے۔
واضح رہے كہ آسٹريا میں مسلمانوں پر بننے والی اس ڈاكومنٹری فلم كا دورانیہ 104 منٹ ہے۔
964201