ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾ نے مصر سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فلسطين كے وزير اوقاف "محمود الھباش" نے خيال ظاہر كيا ہے كہ "عالمی مسلمان علماء يونين" كے صدر"يوسف القرضاوی" كی جانب سے غير فلسطينی باشندوں كے لیے قدس كی زيارت كو حرام قرار دينے كا فتوی قرآن اور سنت كے مخالف ہے جبکہ اس وقت قدس كی زيارت شرعی فريضے كے ساتھ ساتھ سياسی ضرورت بھی ہے ۔
انہوں نے قرضاوی سے اپنا فتوی واپس لينے كی اپيل كرتے ہوئے مزيد كہا ہے كہ یہ فتوی مكمل طور پر اشتباہ اور قرآن و سنت كے صريحا مخالف ہے اور قدس كو عربی و اسلامی جغرافيا سے جدا كرنے كے درپے صیہونی قابضوں كی مفت خدمت ہے ۔
962952