ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ shorouknews، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ بين الاقوامی نمائش ملكی اور غير ملكی پبلشرز كی شركت كے ہمراہ 5 مئی تك جاری رہے گی۔
كتابی نمائش كے منتظم اعلی "عبدالمنعم الفيلكاوی" ، نے خيال ظاہر كيا ہے كہ كويت كی انجمن "سماجی اصلاح" تقريبا ۴۰ سال سے لوگوں كے درميان كتاب خوانی كی ثقافت كو رائج كرنے كی غرض سے اس قسم كی كتابی نمائشوں كا انعقاد كر رہی ہے۔
انہوں ںے مزيد كہا ہے كہ اسلامی كتاب نامی نمائش میں شركت كی درخواست دينے والی لائبريريوں نے تقريبا ١۳۸ سٹال ريزرو كیے ہیں جبکہ اب بھی نمائش میں شركت كے لیے درخواستیں موصول كی جا رہی ہیں ۔
970443