اٹلی ؛ "رومی قوانین اور اسلامی شریعت "کے عنوان سے بين الاقوامی كانفرنس کا انعقاد

IQNA

اٹلی ؛ "رومی قوانین اور اسلامی شریعت "کے عنوان سے بين الاقوامی كانفرنس کا انعقاد

23:55 - March 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2292606
بين الاقوامی گروپ : آج ١٦ مارچ كو اٹلی كے شہر "روم" میں فیڈریشن آف اسلامک يونيورسٹيز كی شركت كے ساتھ بين الاقوامی كانفرنس کا انعقاد كیا گیا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ ahram، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فیڈریشن آف اسلامک يونيورسٹيز كی كوششوں سے منعقد ہونے والی اس كانفرنس كا عنوان "رومی قوانين اور اسلامی شريعت :دينی اور قانونی بنيادیں ، عالمگيريت كے لیے مشتركہ لائحہ عمل اور قانونی نظام " ہے جبكہ یہ كانفرنس آئندہ دو دن تك جاری رہے گی ۔
واضح رہے كہ اس كانفرنس كا انعقاد روم میں واقع "ساپينزا" يونيورسٹی اور اٹلی كی قومی تحقيقاتی شوری كے شعبہ ثقافتی شناخت كی باہمی كوششوں سے كيا گیا ہے جبكہ الازہر ، فلورانس ، اور فیڈریشن آف اسلامک یونیورسٹیز کے علاوہ اٹلی كے مختلف تحقيقاتی اداروں نے اس كانفرنس میں شركت کی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ بعض ماہرين كے مطابق اس كانفرنس كا انعقاد دنيا بھر كی مختلف تہذيبوں كے مابين تعاون کی فضا ايجاد كرنے كا سنہری موقع ہو گا۔
972926
نظرات بینندگان
captcha