ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "lorientejour"سے نقل كيا ہے كہ پہلی بار ویٹی كن كے ايك سنٹر عہديدار نے مشرق وسطی اور يورپ كے مسلمان اور عيسائيوں سے ٹيلی ويژن كے ذريعے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان غلط فہميوں سے خطرناك نتائج برآمد ہوں گے۔
انہوں نے مزيد كہا گذشتہ سالوں میں ہم نے تہذيبوں كے تصادم كو كاميابی سے روكا ہے اور اب جہالت كے تصادم كے خلاف مقابلہ كریں گے اور مذہبی ناخواندگی كی وجہ سے دنيا كو تباہ نہیں ہونے دیں گے۔ اس جہالت كے تصادم كے نتيجے میں مسلمان يورپ سے ہجرت كریں گے اور عيسائی مشرق وسطی سے، جس سے دنيا كے مزيد حالات خراب ہوں گے۔
973218