ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "Toledo Blade" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے اس اجلاس میں امريكن يونيورسٹی سينٹ ميری كے استاد اور اسلامك انفارميشن فاؤنڈيشن كے بانی او رصدر جمال بداوی خطاب كریں گے۔اسی طرح كا دوسرا اجلاس 26 مارچ كو "اسلام كے بارے غلط تصورات" كے عنوان سے منعقد ہوگا، اس اجلاس میں اسلام كے بارے میں پھيلائے گئے غلط تصورات پر گفتگو ہوگی۔
واضح رہے كہ یہ پروگرامز ٹولڈو شہر كے اسلامك سنٹر كے تعاون سے منعقد ہوں گے اور ان كا ہدف اسلام اور مسلمانوں كے بارے میں پائے جانے والے غلط تصورات كو ختم كرنا ہے۔
973497