ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) اطلاع رساں ويب سائیٹ «ASSAIF»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس تين روزہ كانفرنس كا ہدف آئندہ اسلامی مالياتی صنعت كا تخمينہ لگانا ، دنيا بھر خصوصا مشرق وسطی اور شمالی افريقہ میں سياست ، قانون سازی ، اسلامی شريعت كے مطابق اقتصاد ، اسلامی مالياتی نطام تك رسائی جيسے شعبوں میں رونما ہونے والے واقعات كا جائزہ لينا ہے ۔
واضح رہے كہ اقتصادی اور انتطامی ميدانوں سے مربوط ميگزين منتشر كرنے والے مشہور و معروف ادارے Emerald Group Publishing نے اس كانفرنس كے انعقاد كی ذمہ داری اٹھائی ہے ۔
قابل ذكرہے كہ اس كانفرنس كا انعقاد گزشہ سال Emerald Group Publishing اور متحدہ عرب امارات يونيورسٹی كی كوششوں سے منعقد ہونے والی عالمی كانفرنس "اسلامی ماركیٹنگ" كی بھرپور كاميابی كے بعد كيا جارہا ہے ۔
975077