ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «qawem.org»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ نمائش بحرين كی انجمن حقوق بشر كی كوشش اور لبنان كے پارليمانی سپيكر كی نظارت میں ۲٦ اور ۲۷ مارچ كو منعقد كی گئی ہے ۔
نمائش كی انتظامیہ نے واضح كيا ہے كہ ان تصاوير كو بين الاقوامی اداروں اور عالمی عدالت میں آل خليفہ كے خلاف ثبوت كے طور پر استعمال كيا جائے گا ۔
بحرين كی انجمن حقوق بشر كے صدر "يوشف ربيع " نے كہا ہے كہ بحرين میں رونما ہونے والے حقيقی واقعات كی پر مشتمل یہ تصاوير بعض ايسے افراد كے توسط سے ليا گيا ہے جن كے ناموں كو سكيورٹی خدشات كی بنا پر فاش نہیں كيا جا سكتا
975892