فرانس ؛ يونين آف اسلامك آرگنائزيشنز كی جانب سے سياسی رہنما كے خلاف شكايت كا فيصلہ

IQNA

فرانس ؛ يونين آف اسلامك آرگنائزيشنز كی جانب سے سياسی رہنما كے خلاف شكايت كا فيصلہ

23:55 - April 04, 2012
خبر کا کوڈ: 2298187
فرانس كی يونين آف اسلامك آرگنائزيشنز كے صدر "احمد جبلہ" نے ١ اپريل كو مسلمانوں كی توہين كرنے والے ملك كی نيشنل فرنٹ پارٹی كے رہنما "مارين لوپن" كے خلاف شكايت درج كرنے كا كا اعلان كياہے۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) اطلاع رساں ويب سائیٹ «سفيرنيوز»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فرانس كی نيشنل فرنٹ پارٹی كے رہنما نے اپنے غير ذمہ دارانہ خطاب كے دوران كہا تھا : حكام كی نظر میں فرانس كی يونين آف اسلامك آرگنائزشنز كا تعلق انتہاء پسند دہشت گرپوں سے ہے ۔ اس متعصب رہنما كے یہی غير سنجيدہ بيانات باعث بنے ہیں كہ احمد جبلہ نے مسلمانوں كی توہين ، تشدد كی ترويج اور نسلی امتياز كو شعلہ ور كرنے پر اس كے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر كرنے كا فيصلہ كيا ہے ۔
مارين لوپن نے ديگر بيانات میں كہا تھا كہ نيشنل فرنٹ پارٹی انتہا پسندی كے سلاسل سے رہائی پانے میں مسلمانوں كی مدد كرے گی اور یہ رہائی صرف اور صرف يونين آف اسلامك آرگنائزيشنز كے انحلال كی صورت میں ممكن ہے ۔
977037
نظرات بینندگان
captcha