چين میں حلال خوراك پر ثقافتی فيسٹيول كا انعقاد

IQNA

چين میں حلال خوراك پر ثقافتی فيسٹيول كا انعقاد

20:33 - April 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2307082
بين الاقوامی گروپ: دوسرا ثقافتی "حلال خوراك" فيسٹيول چين كے خود مختار علاقے "شينگيانگ" كے شہر اورومچی میں 20 مئی 2012ء كو منعقد ہوگا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے شائع ہونے والے اخبار "اليوم السابع" سے نقل كيا ہے كہ یہ فيسٹيول چين كے خودمختار مسلمان خطے شينگيانگ میں منعقد ہوگا۔ اس فيسٹيول كے منتظمين نے كہا كہ اس فيسٹيول میں دو لاكھ چينی شہری شركت كریں گے۔
اس فيسٹيول میں حلال خوراك كے بارے میں نمائش منعقد ہوگی اور كھانا پكانے كا مقابلہ بھی ہوگا اس كے ساتھ چين میں "حلال مصنوعات كا فروغ" كے موضوع پر ايك سيمينار بھی منعقد ہوگا۔
واضح رہے كہ یہ فيسٹيول بيس ہزار مربع میٹر كی مساحت پر منعقد ہوگا اور اميد كی جاتی ہے كہ ہر روز اسی ہزار لوگ اس میں شركت كریں گے۔
987236
نظرات بینندگان
captcha