ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ مركزی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ، ازبكستان كے صدر "كريم اف" كی جانب سے سال ۲۰١۲ء كو "طاقتور خاندان" كا سال قرار دينے كی مناسبت سے وسطی ايشيا اور قزاقستان كے سابق مفتی اعظم "شيخ صادق محمد يوسف" كی كتاب "خوش قسمت خاندان" كا ازبك زبان میں ترجمہ منتشر كر ديا گيا ہے ۔
ازبك مسلمانوں كے امور كی نگرانی كے لیے قائم دينی امور كے ادارے نے اعلان كيا ہے كہ ۵۰۰ صفحات پر مشتمل اس كتاب كے آٹھ ہزار نسخے ازبكستان كے "شرق" بلشرز كے توسط سے شائع كیے گئے ہیں ۔
واضح رہے كہ اس کتاب میں مسلمان خاندانوں میں اولاد كی پرورش اور تعليمی مسائل ، انسان كو جوڑے كی صورت میں پيدا كرنے كا ہدف ، شادی میں انتخاب كا حق ، نكاح سے مربوط شرعی احكام ، خطبہ نكاح كے علاوہ طلاق اور مہریے جیسے موضوعات كا قرآن اور حديث نبوی﴿ص﴾ كی رو سے جائزہ لیا گیا ہے ۔
987923