ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "lepoint" نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے اس رپورٹ میں ايمنسٹی انٹر نيشنل نے يورپی يونين میں اسلام فوباا كے فروغ كی طرف اشارہ كرتے ہوئے بلجئيم، فرانس اور ہالينڈ میں اسلام مخالف اقدامات میں اضافہ اور مسلمانوں كے خلاف امتيازی سلوك روا ركھنے پر ان ممالك پر اعتراض كيا ہے۔
اس رپورٹ میں آيا ہے كہ يورپی ممالك میں سياسی مقاصد كيلئے اسلام فوبيا اور تعصب كو فروغ دينا عام ہے اور حكومتیں مسلمانوں كے خلاف قوانين منظور كركے ان تعصبات كی حوصلہ افزائی كرتی ہیں۔ اس رپورٹ كے مطابق يورپی ممالك میں تعليمی اداروں اور كام كے معاملات میں یہ امتيازی سلوك زيادہ ديكھا گيا ہے۔ ايمنسٹی انٹر نيشنل نے يورپی يونين سے مطالبہ كيا ہے كہ ركن ممالك میں مسلمانوں كے خلاف پايا جانے والا امتيازی سلوك ختم كيا جائے۔ اس رپورٹ كے دوسرے حصہ میں بحرين میں انسانی حقوق كی پامالی پر افسوس اور احتجاج كيا گيا ہے۔
992872