بين الاقوامی كانفرنس "دين اور عصر حاضر كی بيداری " سے ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے نمائندے كی رپورٹ كے مطابق ، اہل سنت سے متعلق امور میں صدر كے مشير "مولوی اسحاق مدنی" نے آج كانفرنس كے دوران واضح كيا ہے كہ ايمان ظلم كی راہ میں ايك مانع اور ايك ايسا وسيلہ ہے جس كے ذريعے انسان دوسروں پر ظلم ، زيادتی اور جرائم سے باز رہتا ہے ۔
انہوں نے خطاب كے دوران جس كا عنوان "سماجی ، ثقافتی اور سياسی ذمہ داری كی حفاظت میں ايمانداری كا كردار" تھا خيال ظاہر كيا ہے كہ ايمان انسانوں كو تمام ميدانوں میں معاشرے كی خدمت اور دوسروں تك خير پہنچانے كی رہنمائی كرتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ دنیا کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جب بھی دنیا میں ایمان کا بول بالا رہا ہے اہل ایمان نے اس دنیا پر حکمرانی کی ہے اور یہ زمانہ تاریخ کے بہترین زمانوں میں شمار ہوتا ہے اور اسکے برعکس انسانی تاریخ کا بدترین دور اس وقت رہا ہے جب معاشرے میں ایمان کے کردار کو کم رنگ کر دیا گیا تھا۔
997839