بين الاقوامی گروپ : لبنان كی تنظيم "اسلامی عمل" كی كمانڈنگ يونٹ كے ركن "شيخ شريف توتيو" نے امريكی رياست فلوریڈا میں قرآن سوزی كی شديد مذمت كرتے ہوئے زور ديا ہے كہ ملعون ٹيری جونز كے اس توہين آميز اقدام كو نظر انداز كرنا اور اس كے مقابل پر خاموشی اختيار كرنا امريكی حكمرانوں كی نسل پرستانہ سوچ كی نشاندہی كرتا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے لبنان سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "الانتقاد" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لبنان كی تنظيم "اسلامی عمل" كی كمانڈنگ يونٹ كے ركن "شيخ شريف توتيو" نےخيال ظاہر كيا ہے كہ مظلوم اور كمزوراقوام كی حمايت پر مبنی امريكی حكومت كے دعوے جھوٹے اور باطل ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ آزادی ، عدالت اور جمہوريت پر مبنی امريكی شعار كی جھوٹی ماہيت دنيا بھر كے لوگوں كے لیے آشكار ہو چكی ہے كيونكہ امريكی حكمران بغير كسی قيد و بند كے فلسطينی عوام كے مقابل پر اسرائيلی سياسی پاليسيوں اور مظالم كی مكمل حمايت كرتے ہیں ۔
1000180