ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے اردنی اخبار" اللواء" سے نقل كيا ہے اردن اسرائيل امن معاہدے كے خلاف مظاہرے میں مظاہرين مردہ باد اسرائيل كے نعرے كےساتھ اسرائيل اور امريكا كے پرچم نذر آتش كررہے تھے اس كيلئے اردن سے اسرائيلی سفير كے اخراج اور سفارت خانہ كی بندش كا مطالبہ كررہے تھے ۔ رپورٹ كے مطابق یہ مظاہرے اسلام پسند اور بائیں بازو كی جماعتوں كے مل كر پورے اردن میں منعقد كئے ہیں۔ مظاہرين اسرائيل اور امريكا كے پرچم نذر آتش كرتے ہوئے مردہ باد اسرائيل اور وادی عربہ معاہدے كو ختم كرو كے نعرے لگارہے تھے اور اردنی حكام سے اسرائيل كے ساتھ رابطہ ختم كرنے اور اسرائيلی سفير كے اخراج كا مطالبہ كررہے تھے۔ اسی طرح كے مظاہرے مارچ میں بھی منعقد ہوئے تھے جس میں مظاہرين نے عمان میں اسرائيلی سفارت خانے كے سامنے مظاہرہ كرتے ہوئے اسرائيلی پرچم نذر آتش كيا تھا۔
1000133