برطانوی تجزیہ نگار كا بحرينی شيعوں كے خلاف امتيازی سلوك روا ركھنے كا اعتراف

IQNA

برطانوی تجزیہ نگار كا بحرينی شيعوں كے خلاف امتيازی سلوك روا ركھنے كا اعتراف

23:06 - May 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2319791
بين الاقوامی گروپ: مشرقی وسطی كے برطانوی تجزیہ نگار نے اعتراف كيا كہ بحرينی شيعوں كے خلاف امتيازی سلوك كيا جارہا ہے اور اس ملك كی حالت پريشان كن ہے انہوں نے مطالبہ كيا انسانی حقوق كا احترام كيا جائے، لوگوں پر تشدد كم كيا جائے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے العالم نيوز چينل سے نقل كيا ہے برطانیہ میں مشرق وسطی كے تجزیہ نگار جيمز مانٹس نے بتايا كہ بحرين كی حالت پريشان كن ہے اس ملك میں سياسی اصلاحات بہت ضروری ہیں۔ شيعہ اكثريت كے حامل اس ملك میں امتيازی سلوك كيا جاتا ہے اور ان كے انسانی حقوق كے احترام نہیں كيا جاتا۔ جيمز نے آل خليفہ حكومت سے مطالبہ كيا ہے كہ لوگوں كے خلاف تشدد، آنسو گيس اور جنگی گولی كی سياست بند كرے اور پر امن مظاہرين پر تشدد كو ختم كيا جائے۔ حكومت كو عوام كے مطالبات كو ماننا چاہئے۔ آزاد اور جمہوری انتخابات عوامی پارليمنٹ ، سلطنت كے نظام اصلاح اور لوگوں كے خلاف امتيازی سلوك كو ختم كرنا چاہئے۔
1000873
نظرات بینندگان
captcha