بين الاقوامی كانفرنس "عالم اسلام میں پناہ گزينوں كی مشكلات" كا پری اجلاس منعقد كيا جائے گا

IQNA

بين الاقوامی كانفرنس "عالم اسلام میں پناہ گزينوں كی مشكلات" كا پری اجلاس منعقد كيا جائے گا

23:53 - May 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2322562
بين الاقوامی گروپ : آج 9مئی كوتركمنستان كے دارالحكومت "عشق آباد" میں بين الاقوامی كانفرنس "عالم اسلام میں پناہ گزينوں كی مشكلات" كا پری اجلاس منعقد كيا جائے گا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «oic-oci»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ اجلاس آج اسلامی تعاون تنظيم كے اعلی عہديداروں ، نمائندوں اور كاركنوں كی موجودگی میں منعقد كيا جا رہا ہے جو كل تك جاری رہے گا۔
واضح رہے كہ بين الاقوامی كانفرنس "عالم اسلام میں پناہ گزينوں كی مشكلات" كا بقاعدہ آغاز ١١ مئی كو اسلامی تعاون تنظيم كے ركن ممالك كے وزراء كی شركت كے ساتھ عشق آباد میں كيا جائے گا اور كانفرنس میں شريك افراد دو دن تك اسلامی ممالك میں پناہ گزينوں كی صورتحال كا جائزہ ليں گے۔
اسی طرح كانفرنس كے دوران ماہرین پناہ گزينوں كے مسائل كا راہ حل تلاش كرنے كی كوشش كے ساتھ ساتھ ان كے سياسی ، اقتصادی اور سماجی عوامل كا جائزہ بھی لیں گے ۔ اس وقت عالم اسلام میں پناہ گزينوں كی بڑھتی ہوئے شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ آئندہ دس سالوں کے دوران ان کی تعداد ١٦ملين تك پہنچ جائے گی۔
1003883
نظرات بینندگان
captcha